Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات
December 12, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔