Wednesday, May 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ازبک صدر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ازبک صدر سے ملاقات
April 28, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، آرمی چیف کی ازبکستان کے صدر شووکت میزییوف سے ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف کے تاشقند پہنچنے پر ازبک وزیر دفاع میجر جنرل عبدالسلام عزیزوو، چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل پاول ارگیشیو نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ازبکستان کے صدر شووکت میزییوییو سے ملاقات کی۔ ازبک صدر نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا دنیا علاقائی و عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا ادراک کرے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ازبک وزیر خارجہ، سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کیساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔