Friday, April 19, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوٹلی کے قریب تربیتی علاقے کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوٹلی کے قریب تربیتی علاقے کا دورہ
June 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی کے قریب تربیتی علاقے کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے خیرمقدم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشق تسخیر جبل پر بریفنگ دی گئی۔ مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کو بھی جانچا گیا۔ سپاہ اور یونٹس دشوار گزار پہاڑی علاقے میں دفاعی و جارحانہ انداز کی مشق کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشق میں شامل سپاہ کی پیشہ وارانہ فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خطرات کے موثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہییں۔ جاں فشاں تربیت، مسلسل عملی مشقیں وسیع خطرات کے موثر ردعمل کے لیے ناگزیر ہیں۔