Friday, May 17, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
November 4, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو لائن اف کنڑول کی موجودہ صورتحال پر تفیصلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں راولپنڈی کور کی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی جامع طور پر آگاہ کیا گیا۔   آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی ، دورہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کی جرات قابل قدر اور جذبہ قابل ستائش ہے۔ بھارتی فورسز جان بوجھ کر مقامی آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج لائن آف کنڑول پر بسنے والی آبادی کے تحفظ اور سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی میں جاری ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر اظہار اطمینان اور اس حوالے سے سول انتظامیہ کے کلیدی تعاون کو سراہا۔