Friday, May 10, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے شہدا اور لواحقین کو سلام

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے شہدا اور لواحقین کو سلام
August 4, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا اور لواحقین کو سلام پیش کیا۔ سپہ سالار کا یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہنا تھا پاکستان پولیس نے رواں برسوں میں مضبوط پیشہ ورانہ فورس ہونے کا ثبوت دیا۔ انسداد دہشت گردی میں پولیس نے دیگر فورسز کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1157896584232931328 ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پیغام میں کہا آرمی چیف کا شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام ۔ آرمی چیف نے کہا مادر وطن کی سلامتی کیلئے اپنا خون اور پسینہ بہاتے رہیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ دنیا علاقائی امن کیلئے سہولت فراہم کرے۔