Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیول وار کالج لاہور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیول وار کالج لاہور کا دورہ
June 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 49 ویں نیول سٹاف کورس کے شرکا اور اساتذہ سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا نیول وار کالج پاک بحریہ کا باوقار ادارہ ہے۔ پاک بحریہ ملک کی بحری حدود کے دفاع میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پوری اتری۔ پاک بحریہ کی قابل فخر تاریخ بہادری اور سرفروشی سے بھری پڑی ہے۔ آرمی چیف کے خطاب میں مجموعی تذویراتی ماحول، سلامتی کے چیلنجز، پاکستان کیلئے مواقع محور رہے۔ آرمی چیف کی آمد پر کمانڈنٹ نیول وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر نے خیرمقدم کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔