Friday, April 26, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
June 18, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔  آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد ، دورہ آرمی چیف نے کہا چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے موثر حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے تعاون کر کے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا پاک فوج ملکی سلامتی ودفاع کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔