Thursday, March 28, 2024

ایل این آئی رجمنٹ پاک آرمی کا نادر اثاثہ ہے ، آرمی چیف

ایل این آئی رجمنٹ پاک آرمی کا نادر اثاثہ ہے ، آرمی چیف
April 19, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سنٹر،بنجی کا دورہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی کے بیجز لگائے۔ تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی بھی شرکت ہوئی۔

آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سنٹر

آئی ایس پی آر کے مطابق این ایل آئی رجمنٹ کے سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق بھی موجود تھے۔ تقریب میں حاضر اور سبکدوش افسران اور جوانوں کی بھی بھرپور شرکت ہوئی۔

آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سنٹر

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادرگار شہداء پر حاضری بھی دی جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے این ایل آئی کی قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سنٹر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ایل این آئی رجمنٹ، پاک آرمی کا نادر اثاثہ ہے۔ این ایل آئی نے جرات و بہادری سے دو نشان حیدر سمیت کئی اعزازات حاصل کیے۔