Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ
November 23, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹرائیک کور کی لڑاکا مہارتوں کا مظاہرہ دیکھا۔ آرمی چیف کی ملتان گیریژن کے افسران سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے ملک کو درپیش چیلنجز اور ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ فوجی آپریشنز کیساتھ اصل مسائل کی طرف بھی توجہ مبذول کی۔ ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی قوتوں کے عزائم پر گہری نظر ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام تر قومی توجہ سماجی و معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔ آرمی چیف نے کہا کوئی بھی فوج پیشہ وارانہ مہارتوں اور تیاریوں سے ہی بہترین دفاع کی حامل ہو سکتی ہے۔ فوجی آپریشنز کے بعد اب استحکام آپریشنز کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا چاہتے ہیں پاکستانی قوم بہتر ہوتی سلامتی کی صورتحال سے فائدہ اٹھائیں۔ کچھ عناصر جان بوجھ کر ہمیں دوبارہ محاذ آرائی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ریاست کسی کو مذہب، لسانیت یا کسی بھی پیرائے میں منفی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔