Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ
May 21, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کیا۔ دورے کے دوران ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔