Tuesday, April 16, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ماڑی پٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ماڑی پٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ
January 3, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں کمپنی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی معشیت میں ماڑی پیٹرولیم کے کردار کی تعریف کی اور کمپنی کے تعلیم اور صحت کے شعبے میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ماڑی پیٹرولیم گیس فراہم کرنے والی ملک کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔