Friday, May 10, 2024

اعلی معیار اور تربیت ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر ہے ، آرمی چیف

اعلی معیار اور تربیت ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر ہے ، آرمی چیف
March 15, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا اعلی معیار اور تربیت ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈ ایریا کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں اور تربیت  کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا افسران اور جوان پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی خود کو تیار رکھیں۔ اعلی معیار اور تربیت ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر ہے۔

اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔