Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ
October 7, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کمانڈنگ افسروں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے رجمنٹ کی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔

رجمنٹ سینٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی اور انسپکٹر جنرل آرمز ماجد احسان نے ان کا استقبال کیا۔