Thursday, May 2, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سنٹرل آرڈننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سنٹرل آرڈننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ
May 7, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنٹرل آرڈننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی آلات، جنگی سامان کا جائزہ  لیا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو راولپنڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے ڈپو میں موجود سہولیات، بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کیا اور خصوصی آلات، جنگی سامان کا جائز ہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی او ڈی نے متروک آلات کو کارآمد بنا کر قومی خزانہ پر بوجھ کم کیا۔ آرمی چیف نے آلات و اشیاء کو طویل مدت تک قابل استعمال بنانے پر سی او ڈی کی کاوشوں کو سراہا۔ چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی اس موقع پر آرمی چیف کے  ہمراہ  تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی میں آرمی پبلک سکول کوب لائنز کا بھی افتتاح کر دیا۔ اے پی ایس میں 1200 طلباء و طالبات ایک ہی وقت میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔  افتتاحی تقریب میں آرمی چیف کی اہلیہ بھی موجود تھی ۔ آرمی چیف نے طلباء اور اساتذہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔