Friday, May 17, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی وزارت دفاع کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی وزارت دفاع کا دورہ
August 17, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد نے استقبال کیا۔  آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، سعودی وزارت دفاع ، دورہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب پہنچنے کے فورا بعد سعودی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سعودی وزارت دفاع پہنچنے پر اعزازی گارڈ پیش کی گئی۔  آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، سعودی وزارت دفاع ، دورہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی عسکری صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے سعودی جوائنٹ فورسز کمانڈر جنرل فہد بن ترکی السعود سے بھی ملاقات کی۔ قریقین میں دو طرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے سعودی وزارت دفاع کی یادداشت کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔