Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی نائب وزیردفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی نائب وزیردفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت
August 8, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد بن عبداللہ العیش کے انتقال سے پاکستان اور پاک فوج ایک سچے دوست سے محروم ہوگئی۔ سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور سعودی قیادت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر کی دعا کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان اور پاک فوج ایک سچے دوست سے محروم ہوگئی، وہ دونوں ممالک کے مابین مثالی بھائی چارے کی ایک روشن علامت تھے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔