Tuesday, May 21, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ
September 13, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے صوبے میں امن کیلئے فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا بلوچستان میں دیرپا امن و استحکام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معاون ہو گا۔  آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، سدرن کمانڈ کوئٹہ ، دورہ آرمی چیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا بلوچستان کے نوجوان قابل اور باصلاحیت ہیں۔ پاکستان مستقل امن و استحکام کی ارتقائی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا مثبت اقدامات سے دیرپا امن واستحکام آیا ہے۔ بلوچستان کےطلباء مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع کیلئے خود کو تیار کریں۔