Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ
November 18, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کو بہتر بنانے میں رینجرز کے کردار کو سراہا جبکہ اُنہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچے جہاں رینجرز ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن  وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں رینجرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی معاشی حب ہونے کے ناطے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ کسی کو یہاں کا امن  خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مثبت کاروباری سمت کے تعین کیلئے سلامتی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر  ڈی جی رینجرز  نے صوبے بھر میں امن او امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی  جبکہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔