Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
January 25, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے دستے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے حالیہ زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان شدید رنج اور غم کااظہار کیا ہے۔ ترک حکام کے نام اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے میں اسپیشل ریسکیو اور ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل سہولیات بھی مدد کے لئے تیار ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے ترکی کو فوری تعاون اور امداد کی پیشکش پہلے ہی دی جاچکی ہے۔