Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین کا تین روزہ سرکاری دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین کا تین روزہ سرکاری دورہ
January 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور سپریم کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کا اعلی ترین اعزاز بحرین آرڈر بھی تفویض کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یہ اعزاز دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر دیا گیا۔ بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اعزاز عطا کیا۔

آرمی چیف نے بحرینی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر انچیف، نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ دفاعی، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز بھی زیر غور آئے۔ بحرین قیادت نے پاکستان کیساتھ خصوصی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے تربیتی معیار اور مشق کے نتائج کو سراہا۔