Thursday, September 19, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایران طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایران طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
February 18, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ایران میں مسافر طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  ایران کے صوبہ اصفہان میں طیارہ گرنے کے  نتیجے میں 66 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

بدقسمت طیارہ سیمی روم شہر کے قریب حادثے کا شکار ہوا،دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔