Friday, May 10, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ
April 25, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے یادرگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔
آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ۔ اس موقع پر سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہدایت الرحمن اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹ کی مادر وطن کے دفاع کیلیے قربانیوں کو سراہا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا آزاد کشمیر رجمنٹ نے روایتی اور دہشتگردی کیخلاف جنگوں میں کارہائے نمایاں انجام دیے۔