Sunday, May 12, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
August 10, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ  نے دورہ پر آئی ایس پی آر کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا۔ دوسری جانب پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ’باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔