Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی کی کوششوں کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی کی کوششوں کو سراہا
May 8, 2018
لاہور (92 نیوز) آرمی چیف نے ملک میں کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی کی کوششوں کوسراہا۔ آرمی چیف نے کہا ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان آرمی ہمیشہ پی سی بی کا ساتھ دے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آرمی چیف کا خط سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔ آرمی چیف  نے خط میں  چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کو ملک میں کرکٹ بہار لوٹانے اور شائقین کے چہروں پر خوشیاں  بکھیرنے پر مبارکباد دی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے  اور کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان آرمی ہمیشہ پی سی بی کا ساتھ دے گی۔