Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
June 9, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر جاری پیشرفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ چین کے بھرپور تعاون کو سراہا۔