Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف کی ملاقات
May 17, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا چتری نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطاق جی ایچ کیو آمد پر نیپال کے آرمی چیف کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیپال کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں نیپالی آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے علاقائی استحکام اور انسداد دہشتگردی کیلئے سنجیدہ کاوشیں کی ہیں۔