Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سندھ کے نوجوانوں کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سندھ کے نوجوانوں کی ملاقات
September 3, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سندھ کے نوجوانوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ بھر کے نوجوانوں سے ائی ایس پی آر میں ملاقات کی اور انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ سندھ کو پاکستان کی جان قرار دے دیا اور کہا قیام پاکستان میں سندھ کا بہت اہم کردار ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1168848440132022272 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ نئی نسل پاکستان کی امید ہے اور نئی نسل کی قیادت نے ہی پاکستان کی ترجیحات طے کرنا ہیں۔ نوجوان ہی تبدیلی کا حقیقی محرک ہیں۔ سپہ سالار نے سندھ کے نوجوان کیلئے بہترین، محنتی، وفادار کے القاب استعمال کیے اور کہا کہ اگر ہم اپنے آپ کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔ سپہ سالار نے کہا پاکستان کو اس کی حقیقی منزل تک لیجانا ہے لیکن میرٹ کو ترجیح دینا ہو گی۔ میرٹ کا کوئی نعم البدل نہیں۔ نوجوان نسل جس سمت کا تعین کرے گی، ملک وہیں جائے گا۔ کامیاب انسان پانی کے رخ کے مخالف، رکاوٹوں کو عبور کرتا آگے بڑھتا ہے۔