Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات
March 7, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے بہت ہی مشکل حالات میں امن کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ  پاکستان کے اچھے دوست ہونے کا ثبوت دیا۔