Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات
December 20, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترک وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے کردار کو سراہا۔ ترک وزیر دفاع نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو بری فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافے اور علاقائی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔