Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو کی ملاقات
April 11, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی مرزو نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیرعلی مرزو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جنرل شیر علی مرزو نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورخطے میں امن واستحکام کےلیے کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے۔ پاکستان اور تاجکستان کا تعاون خطے میں امن واستحکام کےلیے مدد گار ہوسکتا ہے۔