Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی مستقل سیکرٹری دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی مستقل سیکرٹری دفاع کی ملاقات
March 12, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی مستقل سیکرٹری  دفاع سٹیفن لووگروو کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سٹیفن لووگروو نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔