Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات
May 8, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کیلئے بھرپور تعاون ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد گذشتہ برس 2 اگست اور رواں سال 31 جنوری کو بھی ملاقات کرچکے ہیں۔