Friday, May 10, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جانز کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جانز کی الوداعی ملاقات
August 19, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جانز کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پال جانز کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔ پال جانز نے کہا پاکستان کا خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے تعاون کلیدی ہے۔