Sunday, May 12, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرینگے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرینگے
August 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کا دورہ پہلے سے شیڈول تھا، بنیادی مقصد دفاعی تعلقات میں بہتری ہے۔ دورۂ سعودی عرب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اعلی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران دفاعی اور معاشی تعلقات میں مزید بہتری سے متعلق امور زیرغورآئیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔