Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر آسڑیلیا پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر آسڑیلیا پہنچ گئے
September 11, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر آسڑیلیا پہنچ گئے۔ سپہ سالار کی آسڑیلوی ہم منصب اور آسڑیلوی بحریہ کے سربراہ سے علیحدہ علحیدہ ملاقاتیں کیں۔

کہتے ہیں پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر اورعلاقائی معشیت میں اہم کردار ہے۔ آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ آسڑیلوی ہم منصب کی دعوت پر کینبرا پہنچے. آسڑیلوی دفاعی افواج کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر انھیں اعزازی گارڈ پیش کی گئی. سپہ سالار کی  آسڑیلوی ہم منصب لیفٹنٹ جنرل اینگس کمپبل اور  آسڑیلوی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل تیموتھی بیرٹ سے علیحدہ علحیدہ ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ آسڑیلوی پارلیمان بھی گئے۔ وزیر خارجہ مسز جولی بشپ اور وزیر دفاع مسز میسری پین سے ملاقاتیں کیں۔

آسڑیلوی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا۔ آرمی چیف نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاک آرمی کی کاوشوں پر روشنی ڈالی، کہتے ہیں پاکستان امن کا داعی اور امن کیلئے تمام کاوشوں میں معاون ہے،تاہم پاکستانی سیکیورٹی خدشات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر اورعلاقائی معشیت میں اہم کردار ہے۔ آسڑیلوی قیادت نے خطے میں امن و استحکام اور دہشتگردی کے خلاف معرکے میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔