Thursday, May 2, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
September 16, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  تین روزہ دورے پر چین پہنچے ۔ اپنے دورے کے دوران  آرمی چیف  اپنے ہم منصب  اور دیگر چینی حکام  سے ملاقاتیں کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چینی رہنماؤں سے ملاقات  میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال   کریں گے ۔