Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور تاجک صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور تاجک صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
August 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات  کی۔

ملاقات میں افغان مسئلہ حل کیلئے مذاکرات اور علاقائی و باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

تاجکستان کے دورے کے موقع پر دوشنبے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کیلئے حمایت اور چار فریقی انسداد دہشتگردی تعاون میکانزم منعقد کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔

تاجک صدر نے پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ سطح پرعلاقائی سلامتی، خطے اور افغانستان میں دیرپا استحکام کیلئے خیالات میں مکمل یکسانیت پائی گئی۔ افغان مسئلہ کے حل کیلئے مذاکرات، علاقائی و باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دفاعی اور سیکیورٹی روابط مزید مستحکم کرنے پر بھی مکمل اتفاق پایا گیا۔