Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ڈو مور کر لیا اب دنیا ڈو مور کرے

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ڈو مور کر لیا اب دنیا ڈو مور کرے
September 6, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ڈو مور کر لیا اب دنیا ڈو مور کرے۔ عالمی طاقتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ نہیں دے سکتیں تو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار بھی نہ ٹھہرائیں ۔امریکہ سے امداد نہیں عزت اور اعتماد چاہتے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے  خطاب میں عالمی طاقتوں کو واضح اور دو ٹوک جواب دیا ۔ کہا کہ ہم ڈومور کر چکے اب دنیا کو ڈو مور کرنا ہے۔ عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کی ذمہ داریاں ہم پر نہ ڈالیں۔

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کو واضح جواب دیا کہ ہمیں امداد نہیں عزت اور اعتماد چاہیے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ  کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اگر ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کافی نہیں کیا تو پھر کسی نے بھی نہیں کیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک بڑا چیلنچ ہے ۔ آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر ہم ناکام ہوئے تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا

آرمی چیف نے تقریب سے خطاب میں بھارت کو بھی واضح پیغام دیا اور کہا کہ دشمن جان لے کٹ مریں گے لیکن ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔جبکہ سی پیک خطے میں امن کی ضمانت ہے ۔

آرمی چیف نے بھارت کو تنبیہ کی کہ کنٹرول لائن پر منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانے کے عمل کو بند کیا جائے ۔۔

آرمی چیف نے کشمیر اور کشمیریوں کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کو انجام تک پہنچائیں گے اب ہماری کامرانی اور دشمن کی پسپائی کا وقت ہے، یہ ہماری بقاء کی جنگ ہے جسے آنے والی نسلوں کے لئے جیتنا ہے۔