Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی اور ایئرفورس کے سربراہوں کی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے ملک کیلئے قربانیوں پر فضائیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مزید کہا فضائیہ کا افغانستان سے انخلا اور انسانی امداد کی فراہمی میں کلیدی کردار قابل تعریف ہے۔

ایئرچیف نے پاک فضائیہ کے جاری متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی۔