Saturday, May 4, 2024

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جاپان کے نئے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جاپان کے نئے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
May 10, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے خطے میں کشیدہ فضا کو کم کرنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔