Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان فرانز میلیبن سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان فرانز میلیبن سے ملاقات
March 17, 2016
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان فرانز میلیبن نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان فرانز میلیبن نے آرمی چیف  جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فرانز میلیبن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا۔