Friday, April 19, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکن صدر سے ملاقات،دورے سے باہمی تعلقات مضبوط ہوئے : سری لنکن صدر

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکن صدر سے ملاقات،دورے سے باہمی  تعلقات مضبوط ہوئے : سری لنکن صدر
June 8, 2015
کولمبو(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا اور وزیر اعظم  سے ملاقات کی۔ ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امورکے ساتھ  ساتھ دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن صدر نے آرمی چیف کے دورے کو سراہا اور اسے باہمی دفاعی تعلقات کی مضبوطی کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ۔ سری لنکن صدر نے پاک فوج کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف  شروع کیے گئے آپریش ضرب عضب کو بھی سراہا ۔ میزبان صدر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب خطے کے استحکام کیلئے بہت اہم ہے ۔ سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی سری لنکن سکیورٹی فورسز،حکومت اور عوام کو دہشتگردوں کے خلاف لڑنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششوں کوسراہا ۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے سری لنکا کے وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع اہم فوجی عہدیداروں سے علیحدگی میں بھی ملاقات کی ۔