Thursday, April 25, 2024

دہشتگردی کے خلاف جنگ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی : آرمی چیف

دہشتگردی کے خلاف جنگ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی : آرمی چیف
June 2, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ  دہشتگردی کےخلاف جنگ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ ہیں،پاکستانی قوم کی قسمت بدلنے والے اس منصوبے کو ہر صورت مکمل کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سربراہی میں فارمیشن کمانڈرز کا اجلاس ہوا ۔ فارمیشن کمانڈرز سے خطاب  کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا  کہ پاکستان کو مشکل اور مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستانی قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشتگردی سے متاثر رہی ۔ مسلح افواج نے بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے عزم سے صورتحال تبدیل کر دی ہے۔ آرمی چیف  کا مزید کہنا تھا آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ ہیں۔ اس خواب کی تعبیر کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان آرمی ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں شہید وں اور زخمیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ army