Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
March 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستان خصوصا بلوچستان میں را کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے بارے میں ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے ایرانی صدر کو بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے بلوچستان میں مداخلت کر رہی ہے۔ آرمی چیف نے پکڑے جانے والے را کے نیوی افیسر کے معاملے سے بھی ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو ملنے والی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیس کیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مناسب اقدامات اٹھا رہا ہے۔