Friday, April 26, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع ملنا چاہیے : پرویز مشرف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع ملنا چاہیے : پرویز مشرف
September 20, 2016
 لاہور(92نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع ملنا چاہیے ۔ بلوچستان میں بھارتی ریاست سٹیٹ ایکڑز کی مدد سے دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہے ۔ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے بھارت کسی تحقیق کے بغیر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے ۔ بھارت کو براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ نہیں دینا چاہیے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف اور صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھارت کے خلاف خوب گرجے اور برسے ،بولے کہ موجودہ حالات میں اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے واضح کیا کہ بھارت کو براہمداغ بگٹی کو پناہ نہیں دینی چاہیے وہ ایک دہشت گرد ہے ۔ بھارت انہیں جیسے سٹیٹ ایکٹرز کی مدد سے بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیعی دینا یا نہ دینا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم وہ اس حق میں ہیں ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اڑی واقعہ میں بغیر تحقیقات کئے پاکستان پر الزامات عائد کئے یہ کوئی نئی روش نہیں بھارت کی پرانی عادت ہے جس کا آغاز بھارتی وزیراعظم کرتے ہیں اور بعد میں میڈیا سمیت ہر کوئی الزام عائد کرتا ہے۔