Friday, April 26, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ
April 1, 2015
جہلم(ویب ڈٰیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم   کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ جوانوں سے  خطاب میں  ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے  کے لئے تیار ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کےقریب ٹلہ رینج میں جنگی مشقوں کامعائنہ کرنے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے افواج کے ساتھ ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کا مشن مکمل کریں گے ۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت کے معیار پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے  اور ہر صورت ملک کا دفاع یقینی بنائے گی۔ جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ زمانہ امن میں کی جانے والی تیاریاں جنگ کو روکنے کا ضامن ہوتی ہیں۔