Friday, April 19, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ
April 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ، فوجی مشقوں میں آرٹلری، فضائیہ اور لڑاکا فائر پاور کی جانب سے بھرپور قوت کا مظاہرہ۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹر جہلم کا دورہ کیا اور جہلم کے نزدیک جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ فوجی مشقوں میں آرٹلری، فضائیہ اور لڑاکا فائر پاور فورسز نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ army excersize فوجی مشقوں میں دشمن کے حملے کو موثر انداز میں پسپا کرنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ آرمی چیف نے مشقوں میں شریک افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اس سے قبل جہلم پہنچنے پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل سرفراز ستار بھی موجود تھے۔