Sunday, May 5, 2024

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں
June 16, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں وہ آج کے دن  اپنی زندگی کے 59سال مکمل کر چکےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آج 59 ویں سالگرہ ہے ، 16 جون 1956 کو میجر (ر) محمد شریف کے گھر کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جنرل راحیل شریف ایک فوجی پس منظر رکھتے ہیں، اور ان کے خاندان کا تعلق گجرات سے ہے، اپنے بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں،جنرل راحیل شریف کے سب سے بڑے بھائی میجر شبیر شریف وطن عزیز کا دفاع کرتے کرتے اپنی جان کی قربانی دے دی اور جنہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔ جنرل راحیل شریف کی فیملی میں دوسرا نشان حیدر ان کے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید کو ملا، جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہور اور بعد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے تعلیم حاصل کی اور 1976 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی چٹھی بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل راحیل شریف نے میجر جنرل کی حیثیت سے 11 انفنٹری ڈویژن لاہور اور کمانڈنٹ پاکستان ملٹری آکیڈمی کاکول جبکہ لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوولیشن کے عہدے پر تعیانت رہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے 27 نومبر 2013 میں پاک فوج کی کمان سنھبالی ،  اور کئی ایم اقدامات اٹھائے جن میں آپریشن ضرب عضب نمایاں ہے۔ [caption id="attachment_17045" align="alignnone" width="500"]BIRTHDAY  CAKE ہیپی برتھ ڈے[/caption]