Saturday, May 18, 2024

  آرمی چیف  جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

   آرمی چیف  جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات
May 26, 2015
راولپنڈی(92نیوز)جرمنی کے پارلیمانی وفد نے  جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ممبر جرمن پارلیمنٹ ڈیگمر جی وہارل کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ جرمن وفد نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو سراہا۔ وفد نے خطے کے استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کوبھی سراہا۔ ملاقات میں پاک جرمن دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔