Monday, May 13, 2024

  آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

   آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
November 3, 2015
ریاض(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ  دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔جہاں سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں ملکوں کی افواج کے تعلقات ، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔